Like Us on Facebook

تازہ ترین
Contact Us

Text Widget

Sample Text

پاک اردو ٹیوب. Powered by Blogger.

Random Posts

Facebook

Recent Post

ٹوٹل کتنے لوگوں نے دیکھی ہے ویب سائٹ

Archive

تلاش

Find Us On Facebook

Featured Posts

Post Bottom Ad

Author Details

Food

Featured Posts

Recent Posts

Recent in Sports

Video Of Day

Technology

Fashion

About Me

author

السلام علیکم

میرا نام خالد محمود ہے۔ پاکستان سے تعلق ہے ۔ ان دنوں سعودیہ میں مقیم ہوں۔

مجھ سے رابطے کے لیے اس ای میل یا فیس بک پیج پہ رابطہ کریں۔

بلاگر حلقہ احباب

Contact Us

Recent

Gallery

Videos

Featured Videos

آمدورفت

Flag Counter

Pages

Carousel

Misc

Technology

Subscribe

Popular Posts


Friday, December 14, 2018

سرزمینِ عرب اور قومِ عرب کا مختصر جائزہ


سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ قسط: 1

سرزمینِ عرب اور قومِ عرب کا مختصر جائزہ: 

آج سے سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کے تذکرہ سے پہلے بہت ضروری ہے کہ آپ کو سرزمین عرب اور عرب قوم اور اس دور کے عمومی حالات سے روشناس کرایا جاۓ، تاکہ آپ زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے وقت عرب اور دنیا کے حالات کیسے تھے۔

ملک عرب ایک جزیرہ نما ہے، جس کے جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں خلیج فارس و بحیرہ عمان، مغرب میں بحیرہ قلزم ہے، تین اطراف سے پانی میں گھرے اس ملک کے شمال میں شام کا ملک واقع ہے، مجموعی طور پر اس ملک کا اکثر حصہ ریگستانوں اور غیر آباد، بےآب و گیاہ وادیوں پر مشتمل ہے، جبکہ چند علاقے اپنی سرسبزی اور شادابی کے لیے بھی مشھور ہیں۔ طبعی لحاظ سے اس ملک کے پانچ حصے ہیں۔

یمن:

یمن جزیرہ عرب کا سب سے زرخیز علاقہ رہا ہے، جس کو پر امن ہونے کی وجہ سے یہ نام دیا گیا، آب وہوا معتدل ہے اور اس کے پہاڑوں کے درمیان وسیع و شاداب وادیاں ہیں، جہاں پھل و سبزیاں بکثرت پیدا ہوتے ہیں، قوم "سبا" کا مسکن عرب کا یہی علاقہ تھا جس نے آبپاشی کے لیے بہت سے بند (ڈیم) بناۓ جن میں "مأرب" نام کا مشھور بند بھی تھا، اس قوم کی نافرمانی کی وجہ سے جب ان پر عذاب آیا تو یہی بند ٹوٹ گیا تھا اور ایک عظیم سیلاب آیا جس کی وجہ سے قوم سبا عرب کے طول و عرض میں منتشر ہوگئی۔

حجاز:

یمن کے شمال میں حجاز کا علاقہ واقع ہے، حجاز ملک عرب کا وہ حصہ ہے جسے اللہ نے نور ہدایت کی شمع فروزاں کرنے کے لیے منتخب کیا، اس خطہ کا مرکزی شھر مکہ مکرمہ ہے جو بے آب و گیاہ وادیوں اور پہاڑوں پر مشتمل ایک ریگستانی علاقہ ہے، حجاز کا دوسرا اہم شھر یثرب ہے، جو بعد میں مدینۃ النبی کہلایا، جبکہ مکہ کے مشرق میں طائف کا شھر ہے جو اپنے سرسبز اور لہلہاتے کھیتوں اور سایہ دار نخلستانوں اور مختلف پھلوں کی کثرت کی وجہ سے عرب کے ریگستان میں جنت ارضی کی مثل ہے، حجاز میں بدر، احد، بئر معونہ، حدیبیہ اور خیبر کی وادیاں بھی قابل ذکر ہیں۔

نجد:

ملک عرب کا ایک اہم حصہ نجد ہے، جو حجاز کے مشرق میں ہے اور جہاں آج کل سعودی عرب کا دارالحکومت "الریاض" واقع ہے۔

حضرموت:

یہ یمن کے مشرق میں ساحلی علاقہ ہے، بظاہر ویران علاقہ ہے، پرانے زمانے میں یہاں "ظفار" اور "شیبان" نامی دو شھر تھے۔

مشرقی ساحلی علاقے (عرب امارات):

ان میں عمان، الاحساء اور بحرین کے علاقے شامل ہیں، یہاں سے پرانے زمانے میں سمندر سے موتی نکالے جاتے تھے، جبکہ آج کل یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔

وادی سَیناء:

حجاز کے شمال مشرق میں خلیج سویز اور خلیج ایلہ کے درمیان وادی سیناء کا علاقہ ہے، جہاں قوم موسی' علیہ السلام چالیس سال تک صحرانوردی کرتی رہی، طور سیناء بھی یہیں واقع ہے، جہاں حضرت موسی' علیہ السلام کو تورات کی تختیاں دی گئیں۔

نوٹ:

ایک بات ذہن میں رکھیں کہ اصل ملک عرب میں آج کے سعودی عرب، یمن، بحرین، عمان کا علاقہ شامل تھا جبکہ شام، عراق اور مصر جیسے ممالک بعد میں فتح ہوۓ اور عربوں کی ایک کثیر تعداد وہاں نقل مکانی کرکے آباد ہوئی اور نتیجتاً یہ ملک بھی عربی رنگ میں ڈھل گئے، لیکن اصل عرب علاقہ وہی ہے جو موجودہ سعودیہ، بحرین، عمان اور یمن کے علاقہ پر مشتمل ہے اور اس جزیرہ نما کی شکل نقشہ میں واضح طور دیکھی جاسکتی ہے۔

عرب کو "عرب" کا نام کیوں دیا گیا؟

اس کے متعلق دو آراء ہیں۔ ایک راۓ کے مطابق عرب کے لفظی معنی "فصاحت اور زبان آوری" کے ہیں۔ عربی لوگ فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے دیگر اقوام کو اپنا ہم پایہ اور ہم پلہ نہیں سمجھتے تھے، اس لیے اپنے آپ کو عرب (فصیح البیان) اور باقی دنیا کو عجم (گونگا) کہتے تھے۔

دوسری راۓ کے مطابق لفظ عرب "عربہ" سے نکلا ہے، جس کے معنی صحرا اور ریگستان کے ہیں،  چونکہ اس ملک کا بیشتر حصہ دشت و صحرا پر مشتمل ہے، اس لیے سارے ملک کو عرب کہا جانے لگا۔

==================> جاری ہے ۔۔۔

سیرت المصطفیٰ..
معززین اراکین
پہلی قسط پہنچ چکی ہے ان شاء اللہ ایک دن کے بعد ایک قسط آپ کو سینڈ کی جائے گی

(خالد محمود)

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: سرزمینِ عرب اور قومِ عرب کا مختصر جائزہ Rating: 5 Reviewed By: Anonymous

Contact Form

Name

Email *

Message *